ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کیرالہ کے وزیر اعلی نے یوتھ کانگریس کے خلاف کیا تبصرہ، اسمبلی میں ہنگامہ

کیرالہ کے وزیر اعلی نے یوتھ کانگریس کے خلاف کیا تبصرہ، اسمبلی میں ہنگامہ

Tue, 27 Sep 2016 19:24:52  SO Admin   S.O. News Service

تروونت پورم ،27ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کیرالہ کے وزیر اعلی پنرائی وجین کے ذریعہ یوتھ کانگریس کے خلاف کئے گئے تبصرہ کو لے کر اسمبلی میں ہنگامہ شروع ہو گیا۔کانگریس کی قیادت والے اپوزیشن یو ڈی ایف کے ارکان نے نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔اپوزیشن کا بیان کو واپس لینے کا مطالبہ اور ایوان کے کارروائی میں تعاون کرنے سے انکار کر دینے پر اسمبلی صدر نے آج کی کارروائی ملتوی کر دی۔یوتھ کانگریس کے پرائیوٹ میڈیکل کالجوں کے اضافہ فیس کو واپس لینے کے مطالبے پر چل رہے ہنگامے پر وجین نے چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں احتجاج میں جو لوگ سیاہ پرچم دکھا رہے تھے وہ سب یوتھ کانگریس کے کارکنان نہیں تھے بلکہ اس میں کچھ لوگ ٹیلی ویژن چینلز کی طرف سے کرائے پر لئے گئے لوگ تھے۔انہوں نے کہا کہ تحریک کے نام پر یوتھ کانگریس کے کارکنان لوگوں کی عام زندگی میں رکاوٹ پہنچا رہے ہیں اور کئی مقامات پر قانون نظام کو بگاڑ کر مسئلہ اور کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کانگریس کے شفیع پیرابل کے طرف سے نجی میڈیکل کالجوں کے معاملے کو لے کرالتواء تجویز کے نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب میں سیکرٹریٹ سے باہر نکلا تو دو لوگوں نے مجھے سیاہ پرچم دکھائے،سڑک کی دوسری طرف ٹیلی ویژن کے کچھ کیمرہ مین بھی دکھائی دئے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جن لوگوں نے سیاہ پرچم دکھائے ہیں وہ یوتھ کانگریس کے کارکنان تو نہیں تھے، لیکن ہاں ان میں سے کچھ ٹیلی ویژن چینلز کی طرف سے کرایہ پر لئے گئے لوگ تھے،میں نہیں مانتا ہوں کہ اتنی کم تعداد میں یوتھ کانگریس کے کارکنان سیاہ پرچم کے ساتھ احتجاج کرنے آئیں گے۔


Share: